ہالی وو ڈ اینیمیٹڈفلم ’دی لائن کنگ‘کا رنگا رنگ پریمیئر،فلم 19جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 11 جولائی 2019 12:16

ہالی وو ڈ اینیمیٹڈفلم ’دی لائن کنگ‘کا رنگا رنگ پریمیئر،فلم 19جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) لاس اینجلس میں ایڈونچرسے بھرپور ہالی وو ڈ اینیمیٹڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ کا رنگا رنگ پریمیئر منعقدکیا گیا۔فلمی ستار ے تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ،فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

(جاری ہے)

’دی لائن کنگ‘ 1994 کی سپر ہٹ فلم ہے جس کا ریمیک تیار کیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک شیر کے گرد گھومتی ہے جس کا نام ’سمبا‘ ہے اور وہ مستقبل میں جنگل کا بادشاہ بنتا ہے۔

1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا تھا جب کہ فلم کے ریمیک کو جان فیورو نے ڈائریکٹ کیا ہے اور انہوں نے 2016 میں فلم ’دی جنگل بٴْک‘ کا ریمیک بھی بنایا تھا۔فلم 19جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 12:16:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :