نغمہ نگاراکرم خیال نے ’’عشق میرا ‘‘کے منفردگانے لکھ کر ڈائریکٹر،پروڈیوسرکے دل جیت لئے

آنے والے دنوں میںنغمہ نگار اکرم خیال مصروف ترین شاعروں کی لسٹ میں شامل ہوجائے گا

پیر 22 جولائی 2019 13:56

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف نغمہ نگاراکرم خیال نے ’عشق میرا ‘‘کے منفردگانے لکھ کر ڈائریکٹر،پروڈیوسرکے دل جیت لئے،تفصیلات کے مطابق مصنف وہدائیتکار باسوچودھری کی نئی پنجابی فلم ’’عشق میرا‘‘کے میوزک کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،جس میں نغمہ نگار اکرم خیال سے متعددگانے لکھوائے گئے ہیں،امیدکی جارہی ہے کہ اکرم خیال جس منفرداندازسے گانے لکھ رہے ہیں ،وہ گانے ضرورہٹ ہوں گے ،اور فلم کی کامیابی میں بھی اہم کردارادا کریں گے،اور آنے والے دنوں میں اکرم خیال مصروف ترین شاعروں کی لسٹ میں شامل ہوجائیں گے،ایک ملاقات کے دوران فلم کے مصنف وہدائیتکار باسوچودھری نے بتایا کہ اکرم خیال نے فلم’’عشق میرا‘‘کی شاعری کوبہت ہی خوبصورت لفظوں کی لڑی میں پرویا ہے،استادقادرعلی شگن کی تخلیق کردہ باکمال دھنوں اورصفدرماہی ،سائرہ نسیم کی دل کو لبھا جانے والی آوازکے امتزاج سے فلم کے گیتوں کا ایک خوبصورت گلدستہ تیارہوا ہے،جوکہ سننے والوں کے کانوں میں عرصہ درازتک رس گھولتا رہے گا،باسوچودھری نے کہا ہے کہ مجھے امیدہے کہ فلم کے گیت اور میوزک فلم کی کامیابی میں بہت ہی اہم کردارادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 22/07/2019 - 13:56:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :