فردوس جمال نے ماہرہ خان کو فلموں میں ماں کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دے دیا

جمعہ 26 جولائی 2019 11:11

فردوس جمال نے ماہرہ خان کو فلموں میں ماں کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2019ء) سنیئر ٹی وی اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کو فلموں میں ماں کا کردار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

فردوس جمال نے نجی ٹی وی پر ماہرہ خان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں، ان کا چہرہ ماڈلنگ کے لئے اچھا ہے لیکن اب ان کی عمر زیادہ ہو گئی ہے اس لئے میرا مشورہ ہے کہ انہیں فلموں میں ہیروئن کی بجائے ماں کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

وقت اشاعت : 26/07/2019 - 11:11:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :