ماہرہ خان گلوکار عاصم اظہر کی آواز کی معترف

جمعہ 26 جولائی 2019 12:08

ماہرہ خان گلوکار عاصم اظہر کی آواز کی معترف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2019ء) اداکارہ ماہرہ خان گلوکار عاصم اظہر کی آواز کی معترف ہو گئیں۔ ماہرہ خان نے ٹویٹر پر فلم ’’سپر سٹار‘‘ کے نئے گانے ’’غلط فہمی‘‘ کے متعلق بتایا کہ عاصم اظہر نے اپنی آواز میں اس گانے کو گا کر چار چاند لگا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عاصم اظہر کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کو ایسے ہی آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتی ہیں۔

فلم ’’سپر سٹار‘‘ میں ماہرہ خان کے ساتھ بلال اشرف، ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور وقار شامل ہیں۔فلم میں مختصر کردار کبریٰ خان، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ ، مانی، سائرہ شہروز، فہیم برنی اور عدنان شاہ ٹیپو ادا کریں گے۔ ہدایت کار محمد احتشام الدین کی فلم عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/07/2019 - 12:08:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :