اداکارہ آرمینا کا یونیسیف سے پریانکا چوپڑا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

کیا یونیسیف جنگ کی حامی شخصیت کو امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے پاکستان اداکارہ کا سوال

جمعرات 15 اگست 2019 12:44

اداکارہ آرمینا کا یونیسیف سے پریانکا چوپڑا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) پاکستانی اداکارہ آرمینا خان نے یونیسیف سے اعزازی سفیر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

آرمینا نے ٹوئٹر پر یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریا ایچ فوری کے نام کھلے خط میں استفسار کیا کہ یونیسیف جنگ کی حامی شخصیت کو امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر کشمیریوں کیخلاف بھارتی حکومت کو اکسایا۔آرمینا خان مانچسٹر میں مقیم ہیں، انہوں نے ایک انٹرویومیں کہا کہ میں اپنی اقدار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتی، اسی وجہ سے جب تک کوئی اچھا سکرپٹ نہیں ملتا فلم یا ڈرامے میں کام نہیں کروں گی۔

وقت اشاعت : 15/08/2019 - 12:44:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :