محنت کی وجہ سے انتہائی کم عرصے میں اپنا مقام بنایا ہے ‘ ستارہ بیگ

جب تک فن کی قدر کرنیوالے لوگ موجود ہوں اسے ختم نہیں کیا جا سکتا ‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 23 اگست 2019 11:41

محنت کی وجہ سے انتہائی کم عرصے میں اپنا مقام بنایا ہے ‘ ستارہ بیگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ جب تک فن کی قدر کرنے والے لوگ موجود ہوں اسے ختم نہیں کیا جا سکتا ،ہمیشہ اپنے پرستاروں کی خواہش کے مطابق پرفارم کیا ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں ستارہ بیگ نے کہا کہ اسٹیج پر اپنے منفرد کام کی وجہ سے پہچانی جاتی ہوں کیونکہ میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دیتی ہوں۔

(جاری ہے)

میرے پرستار میرا اثاثہ ہیں اور ان کی خواہش کے مطابق پرفارمنس کرتی ہوں جسے بہت پسند کیاجاتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ معیاری اور اچھے کام سے ہی پرستاروں کو متاثر کیا جا سکتا ہے اس لئے پوری کو شش ہوتی ہے کہ اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کروں۔انہوں نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں اپنا مقام بنایا ہے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلص ہونا ہے ۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 11:41:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :