معروف امریکی ٹی وی و ریڈیو میزبان لیری کنگ ساتویں بیوی کو طلاق دینے کیلئے تیار

85سالہ سلیبرٹی نے پہلی شادی 19بر س کی عمر میں 1952 اپنی کلاس فیلو محبوبا فریڈا ملر سے کی تھی

جمعہ 23 اگست 2019 21:51

معروف امریکی ٹی وی و ریڈیو میزبان لیری کنگ ساتویں بیوی کو طلاق دینے کیلئے تیار
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) معروف امریکی ٹی وی و ریڈیو میزبان و ٹی وی سلیبرٹی 85 سالہ لیری کنگ نے اپنی ساتویں بیوی کو بھی طلاق دینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ لیری کنگ اپنی کسی بیوی کو ریکارڈ سال تک ساتھ زندگی گزارنے کے بعد طلاق دینے جا رہے ہیں۔لیری کنگ نے اب تک 8 خواتین سے 7 بار شادی کی اور ان کی پہلی شادیاں طلاق پر ہی ختم ہوئیں۔

کئی اہم سیاسی، سماجی، کاروباری و شوبز شخصیات کے تاریخی انٹریو کرنے والے لیری کنگ نے پہلی شادی کیریئر شروع کرنے سے قبل 19 برس کی عمر میں 1952 میں کی تھی۔لیری کنگ نے پہلی شادی اپنی کلاس فیلو محبوبا فریڈا ملر سے کی تھی، تاہم ان دونوں کی ایک سال کے اندر ہی طلاق ہوگئی۔کم عمری میں شادی کرنے پر لیری کنگ کے والدین نے اس شادی کو تسلیم نہیں کیا اور ان پر یہ شادی کرنے کے لیے دبا ڈالا۔

(جاری ہے)

پہلی شادی کے خاتمے کے بعد انہوں نے جلد ہی ریڈیو کی دنیا میں براڈ کاسٹر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور کیریئر کے ابتدائی چند سال بعد ہی انہوں نے دوسری شادی 1960 میں انیتے کیئی سے شادی کرلی اور انہیں ان سے ایک بیٹا جونیئر لیری کنگ 1961 میں ہوا۔کیریئر میں آگے بڑھنے کی خواہش کی وجہ سے انہوں نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہی دوسری اہلیہ کو بھی طلاق دے دی اور اپنے بیٹے سے لگ بھگ 3 دہائیوں تک نہیں ملے۔

لیری کنگ اپنے بیٹے سے پہلی بار اس وقت ملے جب وہ شادی کر چکے تھے اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔لیری کنگ نے تیسری شادی اس وقت کے بالغوں کے معروف ترین میگزین پلے بوائے کی ماڈل الینے اکنس سے 1962 کے آغاز میں کی اور اسی سال دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔اگلے ہی سال لیری کنگ نے میری فرانسز سے چوتھی شادی کی اور ایک ہی سال میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی، چوتھی شادی کی ناکامی کے بعد لیری کنگ نے پانچویں بار اپنی تیسری بیوی الینے اکنس سے دوبارہ شادی کی۔

سابقہ بیوی سے دوبارہ شادی کرنے کے بعد انہیں ان سے ایک بیٹی چھیا 1969 میں ہوئی، تاہم انہوں نے ایک بار پھر الینے اکنس کو 1972 میں طلاق دے دی۔لیری کنگ نے 1976 میں پانچویں خاتون شیرون لیپورے سے شادی کی اور اس وقت تک وہ کیریئر میں اچھی خاصی جگہ بنا چکے تھے۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 21:51:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :