ہر شخص کو سال میں ایک بار ضرور میڈیکل و فزیکل ٹیسٹ کرانا چاہئے ‘اداکارہ میرا

بدھ 25 ستمبر 2019 21:55

ہر شخص کو سال میں ایک بار ضرور میڈیکل و فزیکل ٹیسٹ کرانا چاہئے ‘اداکارہ میرا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2019ء) اداکارہ میرا نے تمام طبی ٹیسٹ کلیئر آنے پر عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ہر شخص کو سال میں ایک بار ضرور اپنا میڈیکل اور فزیکل ٹیسٹ کرانا چاہیے۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے رو بہ صحت ہونے کے بعد عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ہر شخص کو سال میں ایک بار ضرور اپنا میڈیکل اور فزیکل ٹیسٹ کرانا چاہیی, اگر خدانخواستہ کسی کو کوئی بیماری لا حق ہو گئی ہے تو اس کی بروقت تشخیص ہو سکے اور اس کا جلد علاج شروع ہو سکے اس لیے باقاعدگی سے اپنے معالج کے پاس جائیں اور ٹیسٹ کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر سال اپنا میڈیکل چیک اپ کراتی ہوں اور میرے دبئی کے اسپتال میں ہونے والے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور میں سپر فٹ ہوں اور دوبارہ بہت اچھا کام کرنے والی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے پرستاروں اور خاندان کے افراد کی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔
وقت اشاعت : 25/09/2019 - 21:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :