جیمز بانڈ کی ایکشن جاسوس سیریز کی فلم ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ کا پرومو جاری کر دیا گیا

اتوار 6 اکتوبر 2019 13:10

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2019ء) جیمز بانڈ سیریز کی پچیسویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائیکا پرومو جاری کر دیا گیا ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکشن جاسوس سیریز کی پیچیسویں فلم ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ جس کی ہدایات کیری فوکناگا دے رہے ہیںکا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ریٹائرجاسوس کی ہے جوریٹائرمنٹ کے بعد جمیکا میں پر سکون زندگی گزار رہا ہوتا ہے تاہم جب سی آئی اے سے اس کا پرانا دوست فیلکس لیٹر مدد مانگتا ہے تو وہ اغوا شدہ سائنسدان کو بچانے کے لئے ایک اور خطرناک مشن کا آغاز کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔فلم 3 اپریل 2020 ء کو برطانیہ اور 8 اپریل کو شمالی امریکہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 06/10/2019 - 13:10:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :