Mوالدین کی خوشی پہلی ترجیح ہے، ریما خان

پیر 14 اکتوبر 2019 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) اداکارہ ریما خان نے کہا کہ والدین کی خوشی زندگی کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی نہیں کرناچاہتی تھی لیکن والدین کی خوشی کو ترجیح دی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں آج والدین کے انتخاب پر فخر محسوس ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی نمبر ون اداکارہ ہونے کا دعوی نہیں کیا اور ہمیشہ کامیابی کو عاجزی کے ساتھ قبول کیا۔

ح*انہوں نے کہا کہ مثبت انسان زندگی میں کبھی بھی ہار نہیں سکتا ہے اور منفی سوچ اس کو کبھی بھی آگے بڑھنے نہیں دیتی ہے۔ نجی زندگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ڈاکٹر طارق ایک اچھے انسان ہیں اور ہر لڑکی کو سسرال میں جگہ بنانے کے لئے بہت سی باتوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے اور انہوں نے بھی اپنے گھر کو شوبز پر فوقیت دی۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 19:05:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :