ہر کام کو لگائوکے ساتھ کرنے کا عادی ہوں، احمد علی اکبر

منگل 15 اکتوبر 2019 11:34

ہر کام کو لگائوکے ساتھ کرنے کا عادی ہوں، احمد علی اکبر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) اداکار احمد علی اکبر نے کہا کہ ہر کام کو لگائوکے ساتھ کرنے کے عادی ہیں۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی کام کو لگن کے ساتھ کیا جائے تو اس میں کامیابی یقینی ہے اور فلم ’’لال کبوتر‘‘ اس کی مثال ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی لمبے عرصے کے لئے بیرون ملک مقیم نہیں رہ سکتے ہیں اور فارغ اوقات میں ہنزہ جانا پسند کرتے ہیں ۔ اداکار ڈرامہ ’’ عہد وفا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو شائقین میں بہت مقبول ہورہا ہے۔

وقت اشاعت : 15/10/2019 - 11:34:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :