سب سے بڑا فوبیا والدہ کو ہمیشہ کے لیے کھو دینا تھا، سارہ خان

بدھ 16 اکتوبر 2019 10:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے والدہ کو کھونے سے ڈرتی تھیں ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا سب سے بڑا فوبیا والدہ کو ہمیشہ کے لیے کھو دینے کا تھا اور والدہ کی وفات کے بعد یہ بھی ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فارغ اوقات میں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ موسیقی کی دلدادہ ہیں۔ فلموں میںکام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ فی الحال فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 16/10/2019 - 10:45:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :