افغانی وایرانی فنکاروں کی مشترکہ فلم کی ایمسٹرڈیم فلم فیسٹیول میں نمائش کی جائے گی

اتوار 20 اکتوبر 2019 12:50

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) ایران اور افغانستان کے فنکاروں کی مشترکہ طور پر بنائی گئی فلم تارہائی ممنوع کو ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے دستاویزی فلم میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی خاتون پرڈیوسرافسانہ لاری اور افغان ہدایت کار حسن نوری کی مشترکہ فلم تارہائی ممنوع ایران میں چار افغان پناہ گزینوں کی کہانی پر مبنی ہے جو راک سٹار بننے کے خواہشمند ہیں،وہ افغانستان کے تاریخی شہر بامیان کا سفر کرتے ہیں تا کہ اپنی پہلی پرفارمنس کو بودا کے کھنڈرات کے سامنے پیش کریں، اس سفر میں ان کو بہت ساری مشکلات کا سامنا بھیکرنا پڑتا ہے۔

وقت اشاعت : 20/10/2019 - 12:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :