سعودی عرب میں سافٹ پاور نے پاکستانی اور بھارتیوں کو اکٹھا کر دیا

کنسرٹ کے ٹکٹ کئی روز قبل فروخت ہونے پر پنڈال میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی،شائقین کی خوب داد

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 12:25

سعودی عرب میں سافٹ پاور نے پاکستانی اور بھارتیوں کو اکٹھا کر دیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے ریاض سیزن کے تحت دارلحکومت میں شب جمعہ سجائی گئی محفل موسیقی میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے تارک وطن پاکستانی اور بھارتی شائقین کے دل موہ لیے۔ کنسرٹ کے ٹکٹ کئی روز قبل فروخت ہونے پر پنڈال میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق پروگرام میں تارکین وطن اور مقامی افراد کی عدیم النظیر شرکت نے ریاض میں سر اور روشنیوں کا ایسا دلفریب آہنگ پیدا کیا کہ جس پر شرکاء تادیر جھومتے رہے۔

(جاری ہے)

اس سیزن کا افتتاح گذشتہ ہفتے مشہور گروپ بی ٹی ایس کے ایل کے پاپ سٹار کی دلکش پرفارمنس سے ہوا تھا۔پاکستانی پلے بیک سنگر، موسیقار اور اداکار عاطف اسلم نے اپنے کئی شہرہ آفاق گیت سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ ان میں قوالی بھی شامل تھی۔محفل موسیقی کو پاکستانی اور بھارتی وطن کے لیے بیک وقت کھولنے کے فیصلے کی سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے میں داد وتحسین ہو رہی ہے۔عاطف اسلم کو گذشتہ دنوں گلوکاری کے پروگرام کوک سٹوڈیو میں حمدیہ نظم ’وہی خدا ہے‘ کو منفرد انداز میں پیش کرتے ہوئے سنا گیا تھا جسے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی۔
وقت اشاعت : 26/10/2019 - 12:25:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :