نک جونزدوران کنسرٹ جنسی ہراسانی کا شکار؛ ویڈیووائرل

نک جونز نے اپنے ٹوئٹ میں خاتون مداح کی حرکت کا کوئی ذکر نہیں کیا

منگل 29 اکتوبر 2019 13:16

نک جونزدوران کنسرٹ جنسی ہراسانی کا شکار؛ ویڈیووائرل
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2019ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہراورمعروف امریکی گلوکارنک جونز کو کنسرٹ کے دوران خاتون مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پرجونز برادرز کے لاس اینجلس میں ہونے والے کنسرٹ ’ہالی ووڈ باؤل‘ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تینوں بھائی کیون جونز، جوزف جونز اور نکولس (نک) جونز مداحوں کے درمیان پرجوش انداز میں پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔

تاہم کنسرٹ کے دوران نک جونز کے ساتھ خاتون مداح کی جانب سے کی جانے والی جنسی ہراسانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ نک جونزگانا گارہے ہیں، اسی دوران ان کے پیچھے کھڑی مداح انہیں ہاتھ لگاتی ہے تاہم سیکیورٹی گارڈ آکراسے پیچھے کردیتے ہیں، لیکن خاتون پھر بھی باز نہیں آتی اور مسلسل نک جونزکو تنگ کرتی رہتی ہے اور ان کی ٹانگوں کو ہاتھ لگاتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ نک جونز بھی اس حرکت پرپیچھے مڑ کرانہیں دیکھتے ہیں اور اس خاتون کے ہاتھ کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔بعد ازاں نک جونز نے کامیاب کنسرٹ کے انعقاد پر ٹوئٹر پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، لیکن اپنے پیغام میں کنسرٹ کے دوران ہونے والی جنسی ہراسانی کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین خاتون کی اس حرکت پر سخت غصے میں آگئے اورنک جونزکو جنسی ہراساں کرنے پرکنسرٹ کی انتظامیہ سے اس خاتون کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

کچھ لوگوں نے تو اس خاتون کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔نک جونز کے مداح سوشل میڈیا پر خاتون کی اس حرکت کے لیے ان سے معافی مانگتے ہوئے کہہ رہے ہیں یہ بہت ہی غلط حرکت تھی۔ جب کہ کچھ لوگ نک جونز کو اس بات پر سراہ رہے ہیں کہ اس خوفناک صورتحال میں نک کا ردعمل بہت مہذب تھا۔
وقت اشاعت : 29/10/2019 - 13:16:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :