وزیر اعظم کی گرفتار ی کا اعلان،مولانا صاحب کے بیان نے میرا دل توڑ دیا، اداکارہ نیلم منیر

ہمارا ملک کسی بھی طرح کا انتشار یا شہری نافرمانی کے برداشت کے قابل نہیں ہے، ٹوئٹر پر بیان

ہفتہ 2 نومبر 2019 14:35

وزیر اعظم کی گرفتار ی کا اعلان،مولانا صاحب کے بیان نے میرا دل توڑ دیا، اداکارہ نیلم منیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2019ء) اداکارہ نیلم منیر نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب نے عمران خان کو گھر سے گرفتاری کی دھمکی دے کر میرا دل توڑ دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ خود جھنڈے کے رنگ میں ملبوس ایک تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ وہ تمام علماء کرام کا دل سے احترام کرتی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر وہ اٴْن کے لیکچرز سے رہنمائی بھی حاصل کرتی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ مولانا نے وزیر اعظم کو گرفتاری کی دھمکی دے کر میرا دل توڑ دیا۔اداکارہ نیلم نے اپنے طویل کیپشن میں لکھا کہ ہمارا ملک کسی بھی طرح کا انتشار یا شہری نافرمانی کے برداشت کے قابل نہیں ہے۔انہوں نے لکھا کہ اپنی قسمت تبدیل کرنے کے خواہاں نوجوان انتشار پھیلانے والوں کی بات نہ سنیں۔نیلم نے آخر میں لکھا کہ ملک کو تباہ کرنے والو ں کے خلاف نوجوانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔
وقت اشاعت : 02/11/2019 - 14:35:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :