جعلی اکائونٹس کی وجہ سے ذہنی اذیت کا سامناکرنا پڑتا ہی: حمیرا ارشد

ہفتہ 9 نومبر 2019 21:25

جعلی اکائونٹس کی وجہ سے ذہنی اذیت کا سامناکرنا پڑتا ہی: حمیرا ارشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب بہت سے جعلی اکائونٹس فعال ہیں اور بد قسمتی سے ان کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کے پاس کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

حمیرا ارشد نے کہا کہ اکثر جعلی اکائونٹس کی وجہ سے ذہنی اذیت کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔درخواست دینے کے باوجود منفی سر گرمیاں کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور جب تک ایسے عناصر کو سخت ترین سزائیں نہیں ملیں گی اس طرح کے لوگ دیدہ دلیری سے ایسے ہی کام کرتے رہیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ہیک کئے گئے اور جعلی اکائونٹس کے ذریعے ایسے ایسے نازیبا پیغامات بھیجے جاتے ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔

وقت اشاعت : 09/11/2019 - 21:25:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :