فوک گلوکار جاوید جٹ کا نیو گیت“جٹاں دا وی ناں چلدا“ریلیز

جاوید جٹ کا لمبے عرصے کے بعد نیو گیت ریلیز ہوا جس کو چوہدری نصیر نے لکھا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 16 دسمبر 2019 14:16

فوک گلوکار جاوید جٹ کا نیو گیت“جٹاں دا وی ناں چلدا“ریلیز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 دسمبر2019ء) پاکستان نے معروف فوک گلوکار جاوید جٹ کا نیو گیت“جٹاں دا وی ناں چلدا“ریلیز ہو گیا،جسے ریلیز ہوتے ہی بے حد مقبولیت حاصل ہوئی،گلوکار جاوید جٹ کا کافی لمبے عرصے کے بعد نیا گیت ریلیز ہوا ہے اس گیت کی شاعری چوہدری نصیر احمد بڈھا پنڈ والے نی لگھی ہے جبکہ اس گیت کوسوشل میڈیا پر ست رنگ نیوز یو ٹیوب چینل سے باؤ اصغر نے ریلیز کیا ہے،ہمارے نمائندے سے ملاقات میں گلوکار جاوید جٹ نے بتایا کہ ان دنوں میرے 2نئے گیت ”جٹاں دا وی ناں“اور”لگدائے کدرے میریاں گلاں ہویا نے“ریلیز ہوئے جنہیں بے حد مقبولت حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے گیتوں کی مقبولیت سے میرا حوصلہ اور بھی بلند ہوا ہے بہت جلد نئے“ٹپے ماہیے“ریلیز کرا ں دونگا پنجابی ٹپے ماہیے میری پہچان ہیں۔
وقت اشاعت : 16/12/2019 - 14:16:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :