فلم ’’دہلی گیٹ ‘‘ رواں سال سینما کی زینت بنے گی

جمعرات 2 جنوری 2020 13:13

فلم ’’دہلی گیٹ ‘‘ رواں سال سینما کی زینت بنے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) فلم ’’دہلی گیٹ ‘‘ رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔ ہدایت کار شمعون عباسی ، جنہوں نے گذشتہ سال فلم ’’ درج ‘‘کی ہدایت کاری کی تھی نے رواں سال سکرین کے متعدد بڑے پروجیکٹس تیار کیے ہوئے ہیں جن میں سے ایک فلم ’’دہلی گیٹ ‘‘ہے ۔

(جاری ہے)

اداکار نے نئے سال کے موقع پر فلم کی پہلے پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فلم 2020 ء میں ریلیز کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فلم ایک محبت کی کہانی ہے جو دہلی گیٹ سے شروع ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ فلم میں ایک ارب پتی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی عکس بندی تقریبا 70 فیصد مکمل ہوچکی ہے جبکہ کچھ گانوں اور ایکشن کے سلسلے کی شوٹنگ ابھی باقی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ ، شفقت چیمہ ، خالد بٹ ، قوی خان ، یاسر خان اور سوزین فاطمہ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 02/01/2020 - 13:13:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :