پاکستانی اداکار بھارتی اداکاروں سے بہت درجے بہتر ہیں، فیصل رحمان

جمعہ 17 جنوری 2020 12:36

پاکستانی اداکار بھارتی اداکاروں سے بہت درجے بہتر ہیں، فیصل رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) اداکار فیصل رحمان نے کہا ہے کہ اداکاری میں پاکستانی اداکار بھارتی اداکاروں سے بہت بہتر ہیں۔

(جاری ہے)

عفت عمر کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکار بھارتی اداکاروں سے بہت درجے بہتر ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے ہر اداکار کا اداکاری کرنے کا سٹائل مختلف ہے جبکہ بھارتی اداکار ایک ہی پیٹرن پر چلتے ہیں اور وہ ادھر اُدھر نہیں جاتے،انہوں نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی کسی سے جذباتی لحاظ سے قریب ہوتے ہیں تو وہ اپنی ذات کو بھول جاتے ہیں، وہ اپنی اس بات سے ڈرتے ہیں اس لیے انہوں نے شادی نہیں کی۔

وقت اشاعت : 17/01/2020 - 12:36:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :