’’میرے پاس تم ہو‘‘ ڈرامے کا مقصد کسی عورت کی تذلیل کرنا نہیں،خلیل الرحمان قمر

جمعہ 24 جنوری 2020 11:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے میرے پاس تم ہو ‘‘کے تصور کی وضاحت کردی۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اس ڈرامے کا مقصد کسی عورت کی تذلیل کرنا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وہ 8 سال سے بہت سی ایسی خواتین کو دیکھتے آرہے ہیں کو ’’حقوق نسواں‘‘ کے نام پر ہمارے معاشر ے کی خواتین کو گمراہ کر رہی ہیں اور ان کا مقصد ایسی خواتین کو بے نقاب کرنا تھا جو وہ ایسی کہانی لکھ کر سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک فیملی پرسن ہیں اور تمام خواتین کی عزت کرتے ہیںاور وہ ماں ، بہن، بیوی اور بیٹی کے درجے سے بہتر طور پر آگاہ ہیں۔

وقت اشاعت : 24/01/2020 - 11:37:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :