میرا کام میرا جنون ہے اپنی محنت سے ثابت کروں گی کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔مناہل خان

پیر 27 جنوری 2020 22:23

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) میرا کام میرا جنون ہے اپنی محنت سے ثابت کروں گی کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے آج جو ہوں اپنے کام کے سر پر ہوں ان خیالات کا اظہار خیال خوبرو اداکارہ مناہل خان نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں محنت کی قدر ہے اور میں نے اپنی محنت سے آگے بڑھنے کو ترجیح دیتی ہوں ناکہ سفارش کی بنیاد پر سفارش پر کام کی کوئی قدر نہیں ہوتی۔

مناہل خان نے کہاکہ کہ مجھے اپنے کام سے عشق ہے اور میرا کام میرا جنون ہے۔ میرا ایمان ہے کہ انسان جو مقام بھی حاصل کرنا چاہے وہ اپنی محنت سے کر لیتا ہے۔مناہل خا ن نے مذید کہاکہ اب تک بہت سارے سٹیج ڈراموں میں پرفارم کرچکی ہوں جن میں میری پرفارمنس کو بیحد سراہاگیاہے انشاء اللہ آئندہ بھی اپنی پرفارمنس میں مذیدنکھار لائوں گی۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 22:23:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :