پاکستان چھوڑ کر بھارتی قومیت اختیار کرنے والے عدنان سمیع کا ایک غلط اقدام
ہندوستان کا اعلیٰ ترین ایوارڈ پدما شری کیلئے اپنے والد کے فوجی کردار سے لاتعلقی کا اظہار کردیا
بدھ 29 جنوری 2020 23:12
(جاری ہے)
عدنان سمیع خان کو بھارتی حکومت نے موسیقی میں ان کی خدمات کے پیش نظر اس ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا۔
بھارتی حکومت کی جانب سے عدنان سمیع خان کو ایوارڈ دینے کے اعلان کے بعد ہی ان پر تنقید کی جانے لگی اور کئی لوگوں نے کہا کہ انہیں مودی سرکار کی چمچا گیری کرنے پر ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔جہاں عدنان سمیع پر بھارتی عوام نے تنقید کی وہیں ان پر شوبز شخصیات سمیت سیاسی شخصیات نے بھی تنقید کی اور ان پر سب سے زیادہ تنقید اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کی جانب سے کی گئی۔کانگریس کے ترجمان ویرشیر گل نے عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ بھی کہا کہ موسیقار کو چمچا گیری کرنے پر ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ویرشیر گل نے اگرچہ متعدد بھارتی اخبارات اور ویب سائٹس سے بات کرتے ہوئے عدنان سمیع پر تنقید کی تاہم انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت نے ایک پاکستانی فوجی کے بیٹے کو تو ایوارڈ دیا مگر حکومت نے ایک مسلمان بھارتی فوجی کو ایوارڈ تو دور کی بات اسے شہریت سے ہی خارج کردیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Leslie Mann
Gerard Butler
Halle Berry
Michelle Monaghan
Aishwarya Rai Bachchan
Emma Stone
Melissa Fumero
Sumbul Iqbal
Ray Park
Farah Khan
Rosie Huntington-Whiteley
George Clooney
Showbiz News In Urdu
-
سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے، سوناکشی کا انکشاف
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بائولر کا نام دے دیا
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا