صدر ٹرمپ کو نشانہ بناتی فلم’ ’دی ہنٹ‘‘ کی ریلیز کا فیصلہ
فلم گزشتہ سال ستمبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن برسر اقتدار ریپبلکن جماعت کی فلم پر تنقید کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی
بدھ 12 فروری 2020 12:23
(جاری ہے)
فلم ’دی ہنٹ‘ کی کہانی امریکہ میں فائرنگ کے واقعات پر مبنی ہے بالخصوص ان ریاستوں میں جہاں ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کی اکثریت ہے۔
فلم میں ایسے کئی دولت مند کردار دکھائے گئے ہیں جو اپنے شکار کو قابل مذمت اور شرمناک قرار دیتے ہیں۔ یہی الفاظ سابق سیکرٹری خارجہ اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے سال 2016 کی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے حامیوں کے لیے استعمال کیے تھے۔یونیورسل پکچرز نے فلم ریلیز کی تاریخ 13 فروری رکھی ہے۔ یونیورسل کے مطابق فلم ریلیز کرنے کا صحیح وقت یہی ہے۔یونیورسل پکچرز نے یہ فیصلہ اوہائیو، ٹیکساس اور کیلوفورنیا میں ہونے والے حالیہ فائرنگ کے واقعات کے بعد کیا ہے۔امریکی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں عوامی مقامات پر فائرنگ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یونیورسٹی کے مطابق 41 فائرنگ کے واقعات میں 211 عام لوگ ہلاک ہوئے۔ ریاست کیلی فورنیا میں سب سے زیادہ فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں جن میں ایک شخص نے لوگوں پر گولیاں برسا کر کئی افراد کو ہلاک کیا۔فلم کے پروڈیوسر جیسن بلم نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم بناتے ہوئے کسی کی بھی حمایت نہیں کی گئی۔دیکھنے والے بخوبی سمجھتے ہیں کہ یہ طنزیہ فلم ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
syra shehroz
Shamim Ara
Dylan O'Brien
Dharmendra
Tauqeer Nasir
Clea DuVall
Wajahat Rauf
Chyler Leigh
Ameer Shaukat Ali
Lucky Ali
Judy Greer
Patrick J. Adams
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپینز کے کراچی میں طوفانی مقابلے
-
2001 کی ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہی:پریتی زنٹا
-
اداکارہ ریکھا نے ’’ہیرامنڈی‘‘ میں منیشا کوئرالہ کی اداکاری کو سراہا
-
میڈونا نے برازیل میں ’’مفت کنسرٹ‘‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اداکارابھیشیک ہائوس فل فرنچائز میں واپسی پر خوش
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی