معروف اداکار رابرٹ ڈی نیرو کا ٹرمپ پر طنز

نئی فلم کا کردار اتنا ہی برا ہے جتنا ڈونلڈ ٹرمپ، رابرٹ ڈی نیرو

منگل 23 مئی 2023 11:41

معروف اداکار رابرٹ ڈی نیرو کا ٹرمپ پر طنز
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2023ء) ہالی ووڈ کے معروف اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے کانز فلم فیسٹیول میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کردیا۔انہوں نے اپنی نئی فلم کے کردار کے متعلق کہا کہ وہ اتنا ہی برا ہے جتنا ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔ان کی نئی فلم ’Killers of the Flower Moon‘ ہے جس کے ڈائریکٹر مارٹن اسکورسیس ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں رابرٹ ڈی نیرو نے 1920 کی دہائی کے ایک شخص ولیم ہیل کا کردار نبھایا ہے جس نے مقامی امریکیوں کے ساتھ پہلے تو معاہدہ کیا لیکن بعد میں ان کی تیل سے مالا مال زمین ہتھیانے کیلئے قتل عام کیا۔

فیسٹیول میں بات کرتے ہوئے ڈی نیرو نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتا کہ ولیم نے دھوکا کیوں دیا لیکن جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہمیں اس سے متعلق آگہی ہوئی کہ منظم نسل پرستی کیا ہوتی ہے۔
وقت اشاعت : 23/05/2023 - 11:41:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :