اداکارہ کو متنازع ادائیگی پرٹرمپ کو فوجداری مقدمے کا سامنا

ڈونلڈٹرمپ فوجداری مقدمے کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے استدعا کے باوجود ان کیخلاف سماعت، جیوری کی تشکیل کے بعد 25 مارچ کو ہوگی

جمعہ 16 فروری 2024 12:19

اداکارہ کو متنازع ادائیگی پرٹرمپ کو فوجداری مقدمے کا سامنا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2024ء) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاق سوز فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیلز کو ادائیگی کے حوالے سے فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔ کسی فوجداری مقدمے میں سماعت کے لیے عدالت طلب کیے جانے والے وہ پہلے امریکی صدر ہوں گے۔ ٹرمپ نے یہ رقم اسٹارمی ڈینیلز کو منہ بند رکھنے کے عوض دی تھی۔

نیو یارک کے ایک جج نے ’ایڈلٹ پرفارمر‘ اسٹارمی ڈینیلز کو ادا کیے جانے والے ایک لاکھ 30 ہزار کو چھپانے کے لیے بزنس ریکارڈ میں غلط بیانی پر فوجداری دفعات کے الزامات ہٹانے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی ہے۔سابق امریکی صدر کی طرف سے 34 نکاتی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست نیو یارک میں جج جوآن مییوئل مرچن نے مسترد کی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹارمی ڈینیلز کو ادائیدگی 2016 کے صدارتی انتخاب سے قبل کی تھی۔

مرچن نے کہا کہ سابق صدر کی استدعا کے باوجود ان کے خلاف سماعت، جیوری کی تشکیل کے بعد، 25 مارچ کو ہوگی۔جوآن مینیوئل مرچن نے کہا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سماعت کا فیصلہ واشنگٹن میں وفاقی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں تاخیر کی نذر ہونے والے مقدمے کے جج سے گفتگو کے بعد کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نیو یارک کی عدالت میں سماعت سے پہلے داخل ہوئے اور بار بار کہا کہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اگر میں دوبارہ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شریک نہ ہوا ہوتا تو یہ مقدمہ بھی درج نہ کیا گیا ہوتا۔
وقت اشاعت : 16/02/2024 - 12:19:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :