مایا علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

بدھ 19 فروری 2020 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فائیو کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مایا علی کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل تیسری مرتبہ مایا علی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ مایاعلی کے مطابق مجھے ایک بار پھر چمپئن ٹیم کا ایمبیسیڈر بننے کی خوشی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے صرف میچ ہی نہیں جیتے بلکہ دل بھی جیتے ہیں۔مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ گلیڈی ایٹرز کے اونر اور مینیجمنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہیں کہ انہوں نے مجھے پھر ایمبیسیڈر بنایا ہے۔

وقت اشاعت : 19/02/2020 - 23:48:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :