فلم ’’دی کال آف دی وائلڈ‘‘ کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

جمعرات 20 فروری 2020 20:19

فلم ’’دی کال آف دی وائلڈ‘‘ کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ہالی ووڈ فلم ’’دی کال آف دی وائلڈ‘‘ آج (21 فروری )کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کی نئی لائیو ایکشن ایڈونچر فلم ’’دی کال آف دی وائلڈ‘‘ کا ورلڈ پریمیرگزشتہ دنوں امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوا تھاجس میں ہیرسن فورڈ اور کارا جی سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی تھی۔کرس سینڈرز کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم جیک لندن کے 1903 میں لکھے گئے ناول اور 1935 میں بننے والی فلم سے ماخوز ہے۔واضح رہے کہ ایک کتے کی زندگی میں آنے والے مدوجزر سے بھرپور اس فلم کو(آج) 21 فروری کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/02/2020 - 20:19:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :