ثمینہ پیرزادہ کے اعتماد سے بڑا متاثر تھا ،شادی کرنیکی ایک یہ بھی بڑی وجہ تھی‘ عثمان پیرزادہ

آپ جب اپنے اندر کے بچے کو مار دیں گے تب آپ بوڑھے ہوں گے ،میرے اندر کا بچہ آج بھی زندہ ہے

ہفتہ 22 فروری 2020 11:45

ثمینہ پیرزادہ کے اعتماد سے بڑا متاثر تھا ،شادی کرنیکی ایک یہ بھی بڑی وجہ تھی‘ عثمان پیرزادہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ ثمینہ پیرزادہ کے اعتماد سے بڑا متاثر تھا اور ان سے شادی کرنے کی ایک یہ بھی بڑی وجہ تھی ،میںسمجھتا ہوں میں جیسا شخص ہوں میں اپنی اہلیہ کا خود کو برداشت کرنے پر ممنون ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں عثمان پیرزادہ نے کہا کہ میں آج بھی خود کو بوڑھا نہیں سمجھتا بلکہ آج بھی میرے اندر بچپن ہے اور میں بالکل اسی طرح خواب دیکھتا ہوں ۔

(جاری ہے)

آپ جب اپنے اندر کے بچے کو مار دیں گے تب آپ بوڑھے ہوں گے اور میرے اندر کا بچہ آج بھی زندہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خدا کی ذات نے 12سا ل بعد پہلی اولاد سے نوازا اور وہ لمحے بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ،میرے دل میں کبھی خیال نہیں آیا کہ اتنے سالوں بعد اولاد ہوئی ہے اور وہ بیٹا یا بیٹی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ،جب باپ اپنے بیوی کی عزت کرے گا تو بچہ اسی ذہن کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اور وہ بھی اپنی بیوی کی عزت کرے گا ۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 11:45:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :