فلم ’’ چل میرے پُت‘‘پارٹ ٹو 13مارچ کو سینمائوں کی زینت بنے گی

مختلف مقامات پر 12ہزار460سینمائوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی‘ افتخار ٹھاکر

منگل 25 فروری 2020 11:20

فلم ’’ چل میرے پُت‘‘پارٹ ٹو 13مارچ کو سینمائوں کی زینت بنے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل فلم ’’ چل میرے پُت‘‘پارٹ ٹو 13مارچ کو سینمائوں کی زینت بنے گی جومختلف مقامات پر 12ہزار460سینمائوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلم ’’ چل میرے پُت ‘‘ پارٹ ون 11980سینمائوں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی،پہلی فلم کے تین شوز تھے جبکہ پارٹ ٹو کے ہر سینما میں پانچ شوز ہوں گے۔

افتخار ٹھا کر نے بتایا کہ جب پہلی فلم کو پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کرنے کی کوشش کی گئی تو کچھ لوگوں نے عدالت میں درخواست دائر کر دی اس لئے پارٹ ٹو کو پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ فلم بھی دیکھنے والوں کو پسند آئے گی جس میں پردیس کی مشکلات اور دیگر مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 11:20:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :