شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے باضابط طلاق کا اعلان کردیا

میں نے اور سائرہ نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ یہ بہت ہی مشکل ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ اپنی بیٹی کیلئے بہترین والدین بنیں تاکہ وہ اپنے حصے کا وہ پیار اور عزت حاصل کرپائے جس کی وہ حقدار ہے: معروف اداکار کا سوشل میڈیا پر بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 1 مارچ 2020 11:28

شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے باضابط طلاق کا اعلان کردیا
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 1 مارچ 2020) : شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے باضابط طلاق کا اعلان کردیا، اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر معروف اداکار شہروز سبزواری نے پیغام جاری کیا کہ میں نے اور سائرہ نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ یہ بہت ہی مشکل ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ اپنی بیٹی کیلئے بہترین والدین بنیں تاکہ وہ اپنے حصے کا وہ پیار اور عزت حاصل کرپائے جس کی وہ حقدار ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہروز سبزواری کی سابق اہلیہ سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ میں نے اور شہروز نے باقاعدہ طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کوشش کرینگے کہ اپنی بیٹی کے لیے اچھے والدین بنیں۔ اںھوں نے بھی میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ انکی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

واضع رہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں کافی دنوں سے گردش کر رہی تھیں۔ لیکن دونوں کی جانب سے ایکی تردید کی جاتی رہی ہے۔ لیکن اب دونوں کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں دونوں نے باقاعدہ طلاق کا اعلان کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2020 - 11:28:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :