پالتو جانوروں سے پیار محبت سے پیش آئیں ، ارمینہ رانا خان

بدھ 4 مارچ 2020 15:50

پالتو جانوروں سے پیار محبت سے پیش آئیں ، ارمینہ رانا خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) اداکارہ ارمینہ رانا خان نے پالتو جانوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے انسٹا گرام کی ایک پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ کوئی بھی جانور پالتے ہیں تو ان کے کھانے پینے اور دیگر چیزوں کا خیال رکھیں ان سے پیار محبت کے ساتھ پیش آئیں، انہوںنے کہا کہ بعض اوقات لوگ جانور پال لیتے ہیں اور پھر ان کو وہ خوراک فراہم نہیں کرتے جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے اس لیے وہ ایسے افراد سے اپیل کرتی ہیں کہ اگر آپ ان کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تو ان کو گھر نہ لے کرآئیں۔
وقت اشاعت : 04/03/2020 - 15:50:53

Rlated Stars :