امان اللہ کے انتقال پرتعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 6 مارچ 2020 15:51

امان اللہ کے انتقال پرتعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2020ء) معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پرتعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار اد کے متن میں کہاگیا ہے کہ کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

امان اللہ کے انتقال سے معاشرہ ایک بڑے اور مقبول فنکار سے محروم ہوگیا ہے۔امان اللہ نے فن کی دنیا میں ان گنت کامیابیاں حاصل کیں ۔امان اللہ مزاح کی حس کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہوگئے ۔نامور ادا کار نے فن کی دنیا میں اپنا آپ منوایا ، ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/03/2020 - 15:51:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :