فلم رائز آف این ایمپائر کا ٹریلر کردیا گیا جاری

جمعہ 14 جون 2013 14:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14جون 2013ء) ایکشن سے بھرپور فلم 300 کی سیکوئل فلم رائز آف این ایمپائر کا ٹریلر کردیا گیا ہے جاری۔لگ بھگ چھ سال پہلے آئی فلم 300 نے مداحوں کے دلوں میں اچھی خاصی جگہ بنائی۔ جبھی اس فلم کی کامیابی کے بعد اب آرہا ہے اس کا سیکوئل جس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلیز کیا جانے والے ٹریلر میں پہلے آئی فلم سے زیادہ ایکشن، مار دھاڑ اور سسپنس سے بھرپور مناظر ہیں۔

رائز آف این ایمپائر میں ادکار سولیون اسٹیپلٹن جلوہ گر ہونگے یونانی جنرل تھیمسٹوکلز کے روپ میں جبکہ اداکارہ ایوا گرین بھی نمایاں کردار میں ہونگی۔ایکشن ، ایڈونچر اور میدان جنگ کی خونریزی دکھاتی تھری ڈی فلم رائز آف این ایمپائر اگلے سال مارچ میں دنیا بھر میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔
وقت اشاعت : 14/06/2013 - 14:27:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :