اسٹیج آرٹسٹ بھی کرونا وائرس کی عوامی آگاہی مہم میں سامنے آگئے

کرونا وائرس کا مل جل کر مقابلہ کرنا ہوگا،نسیم وکی

منگل 17 مارچ 2020 13:55

اسٹیج آرٹسٹ بھی کرونا وائرس کی عوامی آگاہی مہم میں سامنے آگئے
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2020ء) اسٹیج آرٹسٹ بھی کرونا وائرس کی عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں سامنے آگئے،حکومتی سطح پر اس کے سیمینار اور ورکشاپس منعقد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اداکار و ہدائتکار نسیم وکی نے کہاکہ ہم سب کو ایک قوم ہوکر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔اداکارعمران شوکی نے کہاکہ حکومت اس سے بچائو کی چیزیں سستی کرنے میں معاونت کرے اور اس کو زخیرہ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔

اداکار افتخار ٹھاکر نے کہاکہ ابھی بھی دیہاتی علاقوں میں کرونا وائرس بارے بہت کم علم ہے اس لیئے حکومت اور ادارے مل کر سب میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلائیں تاکہ ہر شخص کو اس کے بارے میں پتہ چل سکے۔اداکار ناصر چنیوٹی نے کہاکہ کرونا وائرس سے عوام کو ڈرانے کی بجائے اس سے بچائو کے زیادہ سے زیادہ طریقے بتائے جائیں تاکہ لوگ اس کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

(جاری ہے)

اداکار امانت چن نے کہاکہ اس سے پہلے بھی ہم پاکستانی بہت سارے موذی امراض کا سامنا کرچکے ہیں کرونا وائرس خطرناک ضرور ہے مگر اس سے احتیاط کرکے بچا جاسکتا ہے۔ہدائتکار ڈاکٹر اجمل ملک نے کہاکہ ہم پاکستانیوں کو کرونا وائرس بارے ایک ایجنڈے پر کام کرنا ہوگا کیونکہ ہم اسے صرف متحد ہوکر ہی شکست دے سکتے ہیں۔فلمسٹار تابندہ علی نے کہاکہ ہمیں حکومت اور محکمہ صحت کے بنائے گئے ایس او پی کو فالو کرنا ہوگا کیونکہ انہیں نے حفاظتی تدابیر واضح کر دی ہیں اس لیئے ہمیں ان پر سختی سے عمل پیرا ہونا پڑے گا۔

اداکارہ دیا جٹ نے کہاکہ ہم سب فنکار کرونا وائرس کے خلاف حکومت کے ساتھ ہیں اور عوام کو آگاہی دینے کے لیئے بھی تیار ہیں۔اداکارہ فیروزہ علی نے کہاکہ کرونا وائرس نے بہت سارے لوگوں کو لقمہ اجل بنا لیاہے ہمیں اسے پاکستان میں روکنے کے لیئے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ یہ پھل پھول نہ سکے۔اداکارہ آفرین پری نے کہاکہ اس وائرس سے سب کو بچانے کے لیئے ہمیں ان حفاظتی تدابیر کو سب سے پہلے اپنے گھروں اور خود سے شروع کرنا ہو گا تاکہ ہم سب محفوظ رہ سکیں۔

اداکارہ نادیہ علی نے کہاکہ پنجاب حکومت کو سب سے زیادہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کو بڑھانا ہوگا کیونکہ دیگر ہسپتال اسے کمائی کا زریعہ بنا رہے ہیں اورلوگ اسے مہنگا علاج سمجھ کر چپ کر جاتے ہیں۔اداکارہ مہک نور نے کہاکہ اس کرونا وائرس کے خلاف پاکستان میں موجود این جی اوز کو بھی آگے بڑھنا ہو گا جو عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ مفت ماسک اور گلوز عوام میں بانٹیں تاکہ جو لوگ اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھ سکتے وہ اسے حاصل کرکے اس موذی وائرس سے خود کو بچاسکیں۔
وقت اشاعت : 17/03/2020 - 13:55:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :