فہد مصطفی نے ٹک ٹاک کو ناپسند کرنے کی وجہ بتا دی

بدھ 18 مارچ 2020 12:31

فہد مصطفی نے ٹک ٹاک کو ناپسند کرنے کی وجہ بتا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) اداکار فہد مصطفی نے ٹک ٹاک کو ناپسند کرنے کی وجہ بتا دی۔ انہوں نے نجی ٹی وی شو میں ٹک ٹاک کے بارے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بری عادت ہے جسے آجکل عوام جنونی طور پر استعمال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک فلم کی عکس بندی کے دروان زخمی ہوگئے تھے اور ان کے ارد گرد 200 افراد کا ہجوم تھا جو ان کی ویڈیو بنارہے تھے اور اس دوران ایک بچے نے ان کی زخمی حالت کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش ظاہر کی اور اس وقت انہیں احساس ہوا کہ ٹک ٹاک ایک زہر کی مانند ہے ۔

فہدمصطفی فلم ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ میں اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/03/2020 - 12:31:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :