معاشر ے میں تبدیلی لا نے کیلئے ہر کسی کو اپنا احتساب کرنا چاہیے ‘جاناں ملک

اتوار 23 جون 2013 13:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23جون۔ 2013ء)ٹی وی کی نامور اداکارہ جاناں ملک نے کہا کہ معاشر ے میں تبدیلی لا نے کیلئے سب کو اپنا احتساب کرنا ہوگا‘اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہنا میری فطرت میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اچھا قدم اٹھا نے کیلئے بڑا دل اور انسا نیت کا جذبہ ہو نا لازمی ہے ۔میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر لمحے اپنا احتسا ب کروں اور معاشرے کے ہر فرد کو ایسا ہی کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے کو اچھا کہنا اور بر ے کو بر ا کہنا میر ی فطر ت میں شامل ہے اور شاید بعض لوگوں کو میری یہ عادت اچھی نہ لگتی ہو لیکن میں اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی ۔

وقت اشاعت : 23/06/2013 - 13:15:54

Rlated Stars :