تجربہ کار ایفرو جاز سٹار مینوڈیبانگو نئے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے

منگل 24 مارچ 2020 21:26

تجربہ کار ایفرو جاز سٹار مینوڈیبانگو نئے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) تجربہ کار ایفرو جاز سٹار مینوڈیبانگو منگل کو نئے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے ہیں ، اس بات کی تصدیق ان کے نمائندوں نے کی۔86سالہ کیمرونیئن جو 1972ء میں ہٹ گانے ’’سول موکوسا‘‘ کے لئے جانے جاتے ہیں ، دنیا بھر میں کووڈ۔19کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے پہلے سٹار ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے میوزک پبلیشرتھیری ڈوریپیئر نے کہا کہ وہ آج صبح پیرس کے علاقے کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔ ان کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پیغام میں ان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ کووڈ۔19کا شکار ہو گئے تھے ۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ ان کی آخری رسومات انتہائی نجی طور پر منعقد ہوں گی اور جب ممکن ہوا تو ان کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 24/03/2020 - 21:26:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :