ہریتک روشن،کترینہ کیف فلم بینگ بینگ میں ایک ساتھ

منگل 2 جولائی 2013 14:14

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 2جولائی 2013ء) زندگی نہ ملے گی دوبارہ کے بعدبالی وڈ سٹار ہریتک روشن اور کترینہ کیف اب فلم بینگ بینگ میں ایک بار پھر اکٹھے ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایکشن فلم بینگ بینگ ہالی وڈ فلم نائٹ اینڈ ڈے کا ری میک ہے، اس فلم میں ہریتک اور کترینہ ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز کے کردارمیں دکھائی دیں گے۔فلم کی شوٹنگ اسی ماہ یورپ میں شروع ہو رہی ہے،سدھارتھ آنند کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم آئندہ سال مئی میں ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 02/07/2013 - 14:14:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :