ڈرامہ ’’عہدوفا‘‘ ہمیشہ کے دل کے قریب رہے گا، عثمان خالد بٹ

بدھ 1 اپریل 2020 14:52

ڈرامہ ’’عہدوفا‘‘ ہمیشہ کے دل کے قریب رہے گا، عثمان خالد بٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ڈرامہ ’’عہدوفا‘‘ ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سیاست دان کا کردار کرنے بہت اچھا لگا اور ہدایت کارسیفی خان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈرامہ انڈسڑی میں سکرپٹ پر کافی توجہ دی جارہی ہے اور ڈراموں کے معیار میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘کے شروع میں تنقید پر بالکل پریشان نہیں ہوئے کیونکہ وہ اپنے کام اور کردار بارے جانتے تھے اور انہیں یقین تھا کہ شائقین انہیں سراہیں گے۔

وقت اشاعت : 01/04/2020 - 14:52:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :