حریم شاہ نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمشن کی میزبانی کریں گی

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو دو الگ الگ چینلز کی جانب سے مارننگ شو اور رمضان ٹرانسمشن کی میزبانی کیلئے کہا گیا ہے تاہم ابھی انہوں نے فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کون سی آفر قبول کریں گی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 2 اپریل 2020 18:02

حریم شاہ نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمشن کی میزبانی کریں گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02اپریل2020ء) حریم شاہ نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمشن کی میزبانی کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو دو الگ الگ چینلز کی جانب سے مارننگ شو اور رمضان ٹرانسمشن کی میزبانی کیلئے کہا گیا ہے تاہم ابھی انہوں نے فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کون سی آفر قبول کریں گی۔ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حریم شاہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرنسمشن کی آفر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جب اردوپوائنٹ نے ان سے رابطہ کیا تو حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایک چینل کی جانب سے مارننگ شو اور دوسرے چینل کی جانب سے رمضان ٹرنسمشن کی آفر کی گئی ہے تاہم انہوں نے فی الحال فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس آفر کوقبول کریں گی۔ انہوں نے تاحال چینلز کا نام نہیں بتایا ہے جن کی جانب سے انہیں آفر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹویٹر پا اس وقت انکا کوئی بھی اکاؤنٹ نہیں ہے، جتنے بھی اکاؤنٹ انکے نام سے چل رہے ہیں وہ سب جعلی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ہر انسان میں کچھ اچھائیاں اور برائیاں ہوتی ہیں، لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود میں موجود بری باتوں کو ختم کرکے اچھی عادات اپنائیں گی، انہوں نے کہا کہ انہیں والد کو روتے ہوئے دیکھ کر بہت دکھ ہوا اور جب وہ پاکستان واپس آئیں تو انہوں نے اپنے والد سے معافی مانگی اوراب انہوں نے انہیں معاف بھی کر دیا، حریم شاہ نے اپنا لباس تک بدل لیا ہے اور اب وہ سر پر دوپٹہ بھی لیتی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے والد نے انہیں کا معاف کر دیا ہے۔کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کے والد نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کی وجہ سے پوری قوم سے معافی مانگی تھی۔اسی ویڈیو بیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک وہ ویڈیو نہیں دیکھی ، مجھ میں آج تک ہمت ہی پیدا نہیں ہوئی کہ میں وہ ویڈیو دیکھ سکوں۔ مجھے بس اتنا پتہ ہے کہ مجھے میرے والد نے معاف کر دیا ہے جس کے بعد اس ویڈیو کا کوئی اثر نہیں۔
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 18:02:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :