اسٹیج پر اداکاری آسان کام نہیں ،سامنے بیٹھا شخص باریک بینی سے آپ کو نوٹ کر رہا ہوتا ہے‘ اکرم اداس

سینئرز کا بے حد احترام کرتا ہوں کیونکہ میں با ادب با مراد اور بے ادب بے مراد کی حقیقت سے آگاہ ہوں

منگل 5 مئی 2020 11:28

اسٹیج پر اداکاری آسان کام نہیں ،سامنے بیٹھا شخص باریک بینی سے آپ کو نوٹ کر رہا ہوتا ہے‘ اکرم اداس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2020ء) نامور کامیڈین اداکار اکرم اداس نے کہا ہے کہ اپنے سینئرز سے بہت کچھ سیکھا ہے ،ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ اپنی بہترین جگتوںسے لوگوںکو محظوظ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر اداکاری کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے بلکہ سامنے بیٹھا ہوا شخص آپ کے ایک ایک لفظ اور حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہوتا ہے اور اسے باریک بینی سے نوٹ کر رہا ہوتا ہے جبکہ ٹی وی اور فلم میں آپ کو مارجن مل جاتا ہے کہ آپ اپنی غلطی کی اصلاح کر لیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپنے سینئرز کا بے حد احترام کرتا ہوں کیونکہ میں با ادب با مراد اور بے ادب بے مراد کی حقیقت سے آگاہ ہوں ۔میں پہلے دن سے اس پر عمل پیرا ہوں اور جہاں بھی سینئرز ملیں انہیں بھرپور احترام دیتا ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ اکرم اداس نے کہا کہ دل کا صاف ہوں اور کبھی کسی کے لئے اپنے دل میں حسد رکھی ہے اور نہ منافقت کی ہے۔
وقت اشاعت : 05/05/2020 - 11:28:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :