خدا کی ذات نے چاہا تو پورا قرآن پاک خطاطی کی صورت میں مکمل کرونگی‘ رابی پیرزاد

میڈیا سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے میری ماضی کی تصاویر کو نشر یا شائع نہ کیا کریں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 9 مئی 2020 12:23

خدا کی ذات نے چاہا تو پورا قرآن پاک خطاطی کی صورت میں مکمل کرونگی‘ رابی پیرزاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) شوبز سے لا تعلقی اختیار کرنیوالی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ خدا کی ذات نے چاہا تو پورا قرآن پاک خطاطی کی صورت میں مکمل کروں گی ،میری الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ میری ماضی کی تصاویر کو نشر یا شائع نہ کیا کریں ، اگر تصویر دکھانا یا لگانا ناگزیر ہے تو میری حجاب والی تصاویر کو استعمال کیا جائے ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں گزشتہ کچھ عرصے سے خدا کے ناموں کے ساتھ مختلف آیات کی خطاطی کر رہی ہوں اور میں نے اب یہ عزم کیا ہے اگر مجھے توفیق عطا ہوئی تو میں پورا قرآن مجید خطاطی کی صورت میں تحریر کروں گی ۔ اگر میں نے یہ کام کرلیا تو یہ میرے لئے باعث سعادت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کو دین اسلام کیلئے وقف کر دیا ہے اور جب تک زندہ ہوں کسی نہ کسی انداز میں دین اسلام کی بات کرتی رہوںگی ۔
وقت اشاعت : 09/05/2020 - 12:23:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :