عوام نے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہ لیا تو یہ وباء ہمارے گلے پڑ جائیگی‘ حید رسلطان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں لیکن اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا

پیر 11 مئی 2020 11:19

عوام نے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہ لیا تو یہ وباء ہمارے گلے پڑ جائیگی‘ حید رسلطان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ عوام نے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہ لیا تو یہ وباء ہمارے گلے پڑ جائے گی ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ اس کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں لیکن اسے پھر بھی سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ۔

(جاری ہے)

ایک ویڈیو بیان میں حیدر سلطان نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا ۔ ہمیں نہ صرف خود کو بلکہ اپنے گھر والوں کوبھی اس وائرس سے بچانا ہے۔ اگر خدانخواستہ کسی گھر میں ایک شخص اس کا شکار ہو جائے تو پور ے خاندان کی زندگی مشکل میں پڑ جاتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم ایسی کسی صورتحال کا شکار ہونے سے پہلے ہی احتیاط کر لیں ۔

وقت اشاعت : 11/05/2020 - 11:19:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :