مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ خوفزدہ رہتی ہوں ‘ حمیر اارشد

موجودہ دور میں پر خلوص دوست مل جائے تو خوش نصیبی ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 13 مئی 2020 11:47

مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ خوفزدہ رہتی ہوں ‘ حمیر اارشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ میں مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ خوفزدہ رہتی ہوں کیونکہ یہ لوگ اپنے مفاد کی خاطر کسی کو بھی کسی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے اور بد قسمتی سے ان کی بھینٹ چڑھنے والے شخص کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں حمیرا ارشد نے کہا کہ میں سب سے محبت اور اخلاص سے ملتی ہوں اورمیں نے جس سے بھی تعلق بنا یاوہ بغیر کسی مفا د اور لالچ کے خالصتاًخلوص پر بنا یا ۔

یہاں اکثریت ایسے لوگوںکی ہے جو صرف اپنے مفادات کو دیکھتے ہیں اور ایسے لوگوں کی وجہ سے میں خود کو ذہنی اذیت کا شکار سمجھتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ موجودہ دور میں اگر کسی کو پر خلوص دوست مل جائے تووہ شخص خوش نصیب ہے ۔
وقت اشاعت : 13/05/2020 - 11:47:09

Rlated Stars :