فلم ، ٹی وی اور اسٹیج سے معاشرے کی اصلاح کا کام لیا جا سکتا ہے‘ ثناء

کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ایمر جنسی کا نفاذ کرنیکی ضرورت ہے ‘ خصوصی گفتگو

ہفتہ 16 مئی 2020 12:06

فلم ، ٹی وی اور اسٹیج سے معاشرے کی اصلاح کا کام لیا جا سکتا ہے‘ ثناء
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ ہمیں اپنا نام مہذب معاشروں کی فہرست میں شامل کرانے کیلئے قوانین کی پاسداری کرنا ہو گی ،کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہونا چاہیے ، کرپشن ایک ناسور ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ایمر جنسی کا نفاذ کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فلم ، ٹی وی اور اسٹیج ایسے پلیٹ فارم ہیں جن سے معاشرے کی اصلاح کا کام لیا جا سکتا ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت پالیسی بنائے اور ایسے پراجیکٹ تیار کئے جائیں جن میں تعلیم کا شعور ، قوانین سے آگاہی اور خصوصاً کرپشن کے خاتمے کیلئے اسکرپٹس ترتیب دئیے جائیں۔

ثنا نے کہا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ پاکستان میں مثبت تبدیلی آئے اور اس کیلئے حکومت سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2020 - 12:06:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :