بڑا فنکار وہ ہے جو اپنے فن سے لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بنالے ‘ حنا دلپذیر

شہر ت حاصل کرنا مشکل لیکن اسے برقرار کھنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہوتا ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعرات 21 مئی 2020 12:04

بڑا فنکار وہ ہے جو اپنے فن سے لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بنالے ‘ حنا دلپذیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) سینئر اداکارہ حناء دلپذیر نے کہا ہے کہ بڑ ا ادکار وہ نہیں ہوتا جو زیادہ ڈراموں میں کام کرتا ہے بلکہ میر ے نزدیک بڑا فنکار اس کو کہا جاتا ہے جو اپنے فن سے لوگوں کے دلوں میں گھر بنالے ،بے شمار ایسے فنکار ہیں جنہوںنے ٹی وی پر کم کام کیا اور اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے آج بھی پہچانے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شہرت حاصل کرنا مشکل کام ہے لیکن اسے بر قرار رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے ، میں نے مختصر عرصے میں جتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں یہ صرف خدا کی ذات کی مہربانی سے ممکن ہوا اورمیرا اس میں پنا کوئی کمال نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میری کوئی ایک پسندیدہ اداکارہ نہیں بلکہ میرے لئے تمام قابل احترام ہیں اورمیں ان سب کو پسند کرتی ہوں ۔
وقت اشاعت : 21/05/2020 - 12:04:30

Rlated Stars :