پی ٹی وی نے ڈرامہ ارطغرل غازی خریدا نہیں، یہ ترکی کی طرف سے پاکستان کیلئے تحفہ ہے

ڈاکٹر شہباز گل کا ثانیہ سعید کے ٹویٹ پر ردعمل

بدھ 27 مئی 2020 16:37

پی ٹی وی نے ڈرامہ ارطغرل غازی خریدا نہیں، یہ ترکی کی طرف سے پاکستان کیلئے تحفہ ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کو خریدنے کے حوالہ سے ثانیہ سعید کی طرف سے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی وی نے اسے خریدا نہیں، برادر ملک ترکی کی طرف سے یہ پاکستان کیلئے تحفہ ہے، آپ بھی پہلے کی طرح پھر اچھا کام کریں، انشاء الله وہ بھی آن ایئر ہو گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بات کرنے سے پہلے تحقیق ضروری ہے، آرٹ اور کلچر کے لوگوں کے دل کھلے ہونے چاہئیں، یہاں بھارت مواد کی بہتات تھی، شکر ہے بہتر مواد آیا۔واضح رہے کہ قبل ازیں ایک انٹرویو میں ثانیہ سعید نے کہا تھا ارطغرل ڈرامے کی خریداری پر خرچ ہونے والی رقم یہ ڈرامہ نہ خریدے جانے کی صورت میں کس منصوبے پر خرچ کی جانا تھی۔ کیا ایسا کوئی منصوبہ تھا یا یہ کام بغیر کسی منصوبے کے کیا گیا۔ڈاکٹر شہباز گل نے اس پر واضح کیا کہ پی ٹی وی نے یہ ڈرامہ خریدا نہیں، برادر ملک ترکی کی طرف سے یہ پاکستان کیلئے تحفہ ہے۔
وقت اشاعت : 27/05/2020 - 16:37:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :