عائزہ خان کا فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ناقدین کیلئے پیغام

جمعرات 28 مئی 2020 13:05

عائزہ خان کا فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ناقدین کیلئے پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) اداکارہ عائزہ خان نے فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ناقدین کے لیے پیغام جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ کیوںبنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب ہم دوسروں کو فیصلہ کرنے دیں کہ ہمیں اپنی زندگی کس طرح سے گٴْزارنی ہے اور ہمیں اپنی زندگی میں کیا کیا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے تنقید بھرے تبصروں سے ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے جو ہمیں اندرونی طور پر توڑ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنکار اپنے اردگرد موجود لاکھوں لوگوں کو اپنے کام سے تفریح فراہم کرتے ہیں۔ اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے اور اٴْن کی منفی سوچ کو ختم کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/05/2020 - 13:05:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :