شوبز کو نہیں چھوڑونگی کیونکہ شوہر کی طرف سے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ، نمرہ خان

ہفتہ 30 مئی 2020 11:46

شوبز کو نہیں چھوڑونگی کیونکہ شوہر کی طرف سے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ، نمرہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) پاکستان شوبز کی با صلاحیت خوبرواداکارہ نمرہ خان نے اپنے مداحوں کو بتا یا ہے کہ وہ شوبز کو نہیں چھوڑیں گی اور کام کرتی رہیں گی کیو نکہ ان پر شوہر کی جانب سے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نمرہ خان نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں بتایا کہ میرے شوہر راجہ افتخار اعظم ان کے والدین کی پسند ہیں جس پر میں نے سرتسلیم خم کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اب میں کام نہیں کروں گی ،شوہر نے مجھے مکمل آزادی دی ہے اس لئے میں کام کرتی رہوں گی۔

وقت اشاعت : 30/05/2020 - 11:46:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :